مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 500 سے بڑھ گئی ہے۔
دو روز قبل ایسوسی ایٹڈ پریس نے یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
اس سے قبل امریکی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ایران پر حملوں کے بعد زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 427 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے خطے میں کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کے جانی نقصان کے سرکاری اعداد و شمار پر سخت سنسرشپ عائد ہے۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ گزشتہ جمعہ ایران کا ایک میزائل، بیشتر میزائلوں کو روک لیے جانے کے باوجود، اردن کے فضائی دفاعی نظام کو عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
آپ کا تبصرہ